اسرائیلی سفاکیت، جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں حملے ،مزید 10 شہید


بیروت:(مشرق نیوز)اسرائیلی سفاکیت، جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں حملے ،مزید 10 افراد شہید ہوگئے،لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 10 افراد شہید ہوئے ،6 امدادی کارکن و بچی بھی شامل ہے، صور شہر کے قریب ہونےوالے حملے میں 6 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائیاں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کے خلاف کی گئیں، آئی ڈی ایف کی نگرانی میں 2 مسلح افراد کو اسرائیلی حدود سے چند سو میٹر کے فاصلے پر مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیاجس کے بعد فضائی حملے میں نشانہ بنا یا گیا، حزب اللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا لبنان کے اندر اور سرحد کے قریب شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی دستوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا۔