چیئرمین اوگرا کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین اوگرا کواضافی چارج دینے کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

وکیل منیر احمد نے وفاقی حکومت کی جانب سے اوگرا چیئرمین نبیل احمد اعوان کو اضافی چارج دینے کے خلاف باضابطہ درخواست دائر کردی،درخواست میں وفاق پاکستان، سیکرٹری کیبنٹ ، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری پٹرولیم ڈویژنز،اوگرا اور وفاقی سیکرٹری نبیل احمد اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ۔