سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور


نیویارک: (بیورورپورٹ) سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے، سالانہ رپورٹ شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی، رپورٹ میں امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون پر زور دیا گیا۔