راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد پیدا علاقائی کشیدگی میں کمی ،تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا،سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان ، سپیکر باقر قالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں،امن و استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کےلئے مشاورتی عمل تیز کرنے پر بات چیت کی گئی،ملاقاتیں مثبت و تعمیری ماحول میں ہوئیں۔
فیلڈ مارشل نے ثالثی کے عمل میں بامعنی کردار ادا کیا،24گھنٹوں میں ہونےوالی طویل بات چیت میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی، ایرانی قیادت نے مذاکرات میں سہولت کاری و مسائل کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز ، حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی،آئی ایس پی آر


















