وزیراعلیٰ نے ”خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی“ منصوبے کا افتتاح کردیا


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ”خیبرپختونخوا اوپن وائی فائی“ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا،ابتدائی مرحلے میں پشاور کے سرکاری ہسپتالوں ،پبلک ٹرانسپورٹ مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاصوبے کی تمام سرکاری جامعات ،کالجوں میں بھی مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرینگے، اگلے مرحلے میں ایبٹ آباد، مردان، سوات، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک منصوبے کو توسیع دی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے کہاخیبرپختونخوا تقریباً 70 سے 80 فیصد ڈیجیٹل گورننس کی جانب بڑھ چکا ،حکومت سرکاری خدمات کو مرحلہ وار پیپر لیس بنانے پر کام کر رہی ہے،عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔