اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے مالی الزامات پر قانونی کارروائی کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین ، جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہانجی پراپرٹیز کی کیٹگریز طے کی جائیں گی،ٹیلی کام بل پر مالی بے ضابطگیاں و دیگر الزامات بے بنیاد ہیں، وزیراعظم الزامات کی انکوائری کرائیں،نئے ٹیلی کام بل کا مقصد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے، اتفاق رائے سے قانون سازی کرینگے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازم ہوگی، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کا 6ترامیم کےساتھ منظور کیا گیا ،کسی ایک کمپنی کو نوازنے کے شواہد نہیں ملے، کمیٹی نے بل میں تمام سقم دور کرنے کی ہدایت کردی۔
شزا فاطمہ نے کہا بل کو لےکر میرے اور سیکرٹری آئی ٹی کےخلاف بلاوجہ میڈیا میں واویلا مچایا گیا،اپنے خلاف لگائے گئے مالی الزامات پر قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں،ملک کی خواتین ،نوجوان گھر بیٹھے فری لانسنگ کے ذریعے کما رہے ہیں۔
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین ،جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا،وفاقی وزرا


















