اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں انتخابی مہم چلاوں گا۔
بلاول بھٹو زرداری سے چودھری انوار الحق ، فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی، آزاد کشمیر کے الیکشن اور انتخابی مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی قیادت نے انتخابی مہم کی تیاریوں پربریفنگ دی۔
چیئرمین پی پی نے کہا آزاد جموں و کشمیر کے عوام دل کے قریب ، ہر ضلع میں انتخابی مہم چلاوں گا،پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی،عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا ،کشمیری عوام کے مسائل کے حل کےلئے پیپلزپارٹی ساتھ کھڑی ہے،پارٹی رہنماانتخابی مہم کے دوران عوام سے رابطوں کا عمل مزید تیز کریں،منشور گھر گھر پہنچایا جائے۔
آزاد کشمیر کے عوام دل کے قریب،ہر ضلع میں انتخابی مہم چلاوں گا: بلاول بھٹو


















