بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، اپوزیشن کا شدید احتجاج، ہاتھا پائی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، اپوزیشن کا شدید احتجاج، بعض اراکین میں ہاتھا پائی،ایوان مچھلی منڈی کامنظر پیش کرتارہا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے جیسے ہی بجٹ تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے ،حکومت کےخلاف بھرپور نعرے بازی شروع کر دی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی، عوام دشمن بجٹ نامنظور اورآئی ایم ایف کا بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔

بعض اراکین نے بجٹ دستاویزات پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں ،سپیکر ڈائس کے سامنے کاغذات کا ڈھیر لگ گیا،متعدد ممبران کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،ہنگامے کے باوجود وزیر خزانہ نے اپنی تقریر جاری رکھی،اپوزیشن رہنماوں نے کہا حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ،موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں ۔