پاک ،روس اقتصادی تعاون اہم پیشرفت ہے، اویس لغاری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے عالمی منظرنامے میں پاکستان ،روس کے تعلقات نئی وسعتوں کی جانب گامزن ،2030تک قتصادی تعاون اہم پیشرفت ہے۔

ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا2دہائیوں پر محیط مثبت پیشرفت نے باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ،دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، صنعت، تعلیم و سائنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے، پاکستان بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا خواہاں، گوادر بندرگاہ کو بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور سے جوڑنے کی تجویز خوش آئند ہے، دونوں ممالک ادائیگیوں کے نظام سمیت تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کےلئے فعال مشاورت کر رہے ہیں۔