دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول

سکردو:(مشرق نیوز)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، تنازع ختم ہونے سے عام آدمی معاشی نقصان سے بچے گا۔

سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ایران کےساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، الیکشن میں سوگ کا بھی ماحول ہے، ایران میں سکول پر میزائل مار کر بچیوں ،سپریم لیڈر خامنہ ای کو شہید کیا گیا، موجودہ حالات میں پورے گلگت بلتستان میں الیکشن مہم نہیں چلا سکا،پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائند گی کرنےوالی واحد سیاسی جماعت ،کیسی معاشی پالیسی و ترقی امیر امیر تر ہو، پیپلزپارٹی کا نظریہ ہے ترقی تب ہوگی جب کسان، مزدور ترقی کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا بی آئی ایس پی کےخلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی میں اضافے کا اعلان کریں گے، مسلم امہ میں صرف پاکستان ایٹمی قوت ،کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ایٹم بم کا تحفہ بھٹو ، میزائل پروگرام شہید بینظیر بھٹو نے دیا،پاکستان کو فوجی طاقت بنانے میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے، مشرف دور میں دوسرے ممالک کیلئے بیسز بنیں، صدر آصف زرداری نے سلالہ واقعہ کے بعد تمام بیسز بند کرا ئیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا ہر چیز کو اسلام آباد سے چلانا چاہتے ہیں، اسلام آباد کو ماننا پڑے گا گلگت بلتستان کے وسائل عوام کے ہیں، سب سے پہلا حق گلگت بلتستان کے عوام کا ہے، گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلوائیں گے، حق ملنے سے عوام مضبوط ہوں گے،چیئرمین پی پی نے کہا2022 کے سیلاب سے کچے گھر سارے تباہ ہوگئے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سڑکیں بنانے سے پہلے لوگوں کو گھر بنا کر دیئے، میں کسی اور صوبے کا نہیں عالمی سطح پر مقابلہ کرتا ہوں،سندھ میں 20 لاکھ پکے گھر بنا رہے ہیں، صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے