روم:(مشرق نیوز)پاکستان ،اٹلی میں سفارتی پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ،پاکستانی سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل سفیر ریکارڈو گواریلیا نے دستخط کیے۔
معاہدے پر دستخط کی پروقار تقریب اٹلی کی وزارت خارجہ روم میں ہوئی،تقریب سے قبل دونوں اعلیٰ حکام کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں فریقوں نے تزویراتی تعاون کی مضبوطی، وسعت اور مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا،پاکستان اٹلی میں معاہدے سے سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی ،روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
پاکستان ،اٹلی میں سفارتی پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ


















