واسا، ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کا حتمی فیصلہ

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا انتظامیہ کا ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی خاطر بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کا حتمی فیصلہ، ابتدائی مرحلہ میں گلبرگ اور راوی زون میں رجسٹریشن کا آغاز، فیلڈ سٹاف کا بائیومیٹرک کی تنصیب کے طریقہ کار پر تحفظات سمیت وقت کے ضیاع اور آپریشن نظام متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔واسا لاہور انتظامیہ کا سٹاف کی حاضری کے عمل کو یقینی بنانے کی خاطر ابتدائی طور پر شعبہ ایڈمن کے آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے زون وائز چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی جس نے مختلف اوقار کار میں کام کرنے والے فیلڈ سٹاف اور افسران کو چیک کیا گیا جس میں متعدد ملازمین کو غیر حاضری پر معطل بھی کیا گیا جبکہ کچھ دفاترز میں چیکنگ ٹیم کی نا اہلی کے باعث ریٹائر ملازم اور میڈیکل لیو خاتون ملازم رخصت پر ہونے کے باوجود معطل کیا گیا تھا اس کے بعد واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے حاضری کو مزید بہتر بنانے کی خاطر بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کا حتمی فیصلہ کیا گیا اس حوالہ سے ابتدائی مرحلہ میں گلبرگ زون اور راوی زون میں ملازمین کی بائیو میٹرک کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور بائیو میٹرک مشین کی تنصیب متعلقہ ڈویژنز کے دفاترز میں کی جا رہی ہے جو کہ فیلڈ سٹاف جس میں آپریٹرز کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ دفتر حاضری کے بعد متعلقہ ٹیوب ویل یا پوائنٹ پر جائیں اور واپسی پر بھی حاضری دفتر لگانے پر پابند کیا گیا ہے جس پر ملازمین کی جانب سے بائیو میٹرک حاضری ضرور ہو، مگر ملازمین کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے اگر انتظامیہ نے بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے تو ہم اس کے اصولی طور پر مخالف نہیں ہیں کیونکہ نظم و ضبط ہر ادارے کیلئے ضروری ہے تاہم اس نظام کو نافذ کرتے وقت زمینی حقائق اور فیلڈ اسٹاف، خصوصاً ٹیوب ویل آپریٹرز کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے ٹیوب ویل آپریٹرز دفتروں میں نہیں بلکہ مختلف علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز پر فرائض سرانجام دیتے ہیں اگر ایک آپریٹر کو اپنی ڈیوٹی کے مقام سے کئی کلومیٹر دور کسی دفتر جا کر بائیو میٹرک حاضری لگانی پڑے اور پھر واپس ٹیوب ویل پر جانا پڑے تو اس سے نہ صرف وقت ضائع ہوگا بلکہ آپریشنل نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے ملازمین کیلئے مشکل ہے بلکہ ادارے کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ہر سب ڈویژن یا قریبی سینٹر میں بائیو میٹرک مشین نصب کرکے مسائل سے نجات دلائی جائے فیلڈ اسٹاف کیلئے الگ اور عملی طریقہ کار وضع کیا جائے ٹیوب ویل آپریٹرز کی ڈیوٹی کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولت پر مبنی نظام تشکیل دیا جائے حاضری کے نظام کو نگرانی کے بجائے سہولت اور بہتری کے اصول پر استوار کیا جائے ایک کامیاب ادارہ وہی ہوتا ہے جو نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کی عملی مشکلات کو بھی سمجھتے ہوئے اس طریقہ کار میں بہتری لائی جاسکے۔