شانگلہ:(نمائندہ مشرق)شانگلہ میں کچے مکان کی چھت منہدم ہونے اور کار کھائی میں گرنے 6بچوں سمیت12افراد جاں بحق ہوگئے۔
تحصیل الپوری کے علاقے رحیم آباد کوزہ الپوری میں رات گئے کچے مکان کا کمرہ اچانک منہدم ہوگیا، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4مہمان آئے بچے بھی شامل تھے، ریسکیو 1122 شانگلہ کی ٹیموں اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکا لا تاہم ان میں سے چھ بچے جانبر نہ ہو سکے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں نکالا گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دریں اثنا شاہراہ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی آنے والی کار تریس مٹہ بانڈا چوکی کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری ،ہولناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے،دشوار گزار پہاڑی علاقے اور گہری کھائی کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شانگلہ :کمرے کی چھت منہدم،کار کھائی میں جا گری، 6 بچوں سمیت12 جاں بحق


















