ٹرمپ کاحکم نظر انداز،بدستور حملے،اسرائیل لبنانی حدود سے نکل جائے، پاکستان


تل ابیب،بیروت،نیویارک:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ٹرمپ کاحکم نظر انداز،اسرائیل کے لبنان پر حملے،4شہری شہید،متعدد زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا فوج جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے گی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر آگاہ کردیا حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو بیروت میں دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنائیں گے،موقف تبدیل نہیں ہوا،لبنان کے علاقے ضاحیہ پر بھی حملوں کا حکم دےدیا۔

دوسری جانب سلامتی کونسل نے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی پر تشویش کااظہار کردیا،پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہالبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام، فوری جنگ بندی ،اقوام متحدہ قرارداد پر مکمل عملدرآمد ،اسرائیل لبنانی حدود سے نکل جائے