پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ، سہیل آفریدی ،علی امین گنڈاپور میں تکرار


پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات سنگین ،پارلیمانی گروپ کے واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ، علی امین گنڈاپور میں لفظی تکرار ہوئی۔

سہیل آفریدی نے پارلیمانی گروپ میں کہا کچھ عناصر پارٹی کے اندر اور باہر حکومت کو کمزور کررہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے جواب دیا تم نام کیوں نہیں لیتے ، ڈائیلاگ کیوں مارتے ہو،وزیراعلیٰ صاحب غداری اور وفاداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی اتھارٹی آپ نہیں، عمران خان کےساتھ کون ہے اور کون نہیں باتوں نہیں عمل سے ثابت کریں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا فیصلوں کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، چھپ چھپ کر ملاقاتیں آپ کرتے اورخطاب کسی اور کو دے رہے ہیں،اپنی ذمہ دا روں پر فوکس کریں، عمران خان کے علاوہ کسی اور کو نہیں مانتے۔