ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود،امریکی سینٹ میں ایرانی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود،امریکی سینٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم اور فوجی انخلا کی قرارداد منظور کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حساس معاملے پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق 50 ،مخالفت میں 47 ووٹ آئے،سینٹ کا فیصلہ واضح ٹرمپ انتظامیہ ایران کےخلاف غیر مقبول جنگی حکمت عملی سے نمٹنے میں ناکام رہی۔

ماہرین کے مطابق جنگی صورتحال کے باعث نہ صرف امریکہ بلکہ عالمی معیشت کو بھی تقریباً نصف ٹریلین ڈالر کا شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ،سینٹ سے منظوری کے بعد اب قرارداد رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان (ہاوس آف ریپریزنٹیٹوز) میں ووٹنگ کےلئے پیش کی جائے گی۔