کینیا، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، 4 افراد ہلاک، 30زخمی


نیروبی: (مشرق نیوز) ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف کینیا میں احتجاج،4 افراد ہلاک ، 30 افراد زخمی ہو گئے،ہڑتال حکام کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتیں 20 فیصد تک ریکارڈ سطح تک بڑھانے کےخلاف کی گئی۔

مظاہرین نے مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں، ٹائروں کو آگ لگائی اور گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کی کوشش کی، نجی منی بس سروس ”ماتاٹو“ کے بند ہونے سے ہزاروں شہری سفری مشکلات کا شکار ہو گئے

وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا شرپسند عناصرنے احتجاج کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کیا،حکام کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرتشدد احتجاج کے الزام میں 348 افراد کو گرفتار کر لیا ۔