اقلیت مخالف سرگرمیاں، بھارتی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس شدید عالمی دباو میں

نئی دہلی (مشرق نیوز) اقلیت مخالف سرگرمیوں اور شدت پسند نظریات کے الزامات کے بعدبھارتی ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کےخلاف مختلف ممالک میں تشویش بڑھ گئی ، امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے آر ایس ایس پر پابندی عائد ، اثاثے منجمد کرنے ، تنظیم سے وابستہ افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی سفارش کر دی،برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس نے ہندوتوا نظریے کے تحت مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں تنظیم کا اثر و رسوخ مزید بڑھا،رپورٹ میں رام مندر کی تعمیر اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو آر ایس ایس ایجنڈے کی بڑی کامیابیاں قرار دیا گیا ،رپورٹ کے مطابق عالمی دباو بڑھنے کے بعد آر ایس ایس نے امریکہ ، برطانیہ اور جرمنی میں لابنگ مہم تیز کر دی، تنظیم کے جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسابالے نے یورپ اور ایشیا میں مزید سفارتی رابطوں کا اعلان بھی کر دیا ،سیاسی مبصرین کے مطابق نریندر مودی کی آر ایس ایس سے وابستگی کے باعث بھارتی حکومت کو مذہبی شدت پسندی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ اقلیتوں کےخلاف نفرت انگیز کارروائیاں یورپ اور بھارت کے تعلقات میں بھی رکاوٹ بن رہی ہیں۔