ابوظہبی:(مشرق نیوز)امارات نے برکس اجلاس میں ایران کی جانب سے یو اے ای پر حملوں کو جائز قرار دینے کے بیانات کو مسترد کردیا۔
وزیر مملکت امارات نے حملوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کسی بھی دھمکی کو قبول نہیں کرتے ،ایران کی جانب سے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،ملکی خود مختاری کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اماراتی وزیر نے کہاحالیہ تمام اقدامات دفاعی حکمت عملی کے تحت کیے گئے،مقصد ملکی خودمختاری، شہریوں کے تحفظ اور اہم تنصیبات و بنیادی ڈھانچے کی حفاظت یقینی بنانا تھا،امارات خطے میں استحکام اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کےلئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ کے وفد نے متحدہ عرب امارات کادورہ کیا،دونوں ممالک نے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔
کسی بھی ایرانی خطرے کا جواب دینے کا حق ہے،یواے ای



















