لاہور:(شوبز رپورٹر)عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا سوے (Sway) جاری کر دیا ہے جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک خوبصورت موسیقی میں سموئے ہوئے ہے۔
نیا گانا فنکاروں، ثقافتوں اور جذبات کو یکجا کرنے کے ہمنوا کے ویژن کو آگے بڑھاتا ہے، Sway دراصل ان لمحوں کی عکاسی کرتا ہے جو انسان نے بچپن میں بغیر کسی بناوٹ کے جئے، جب خوشی کو محسوس کرنے کےلئے کسی کوشش کی ضرورت نہیں ہوتی تھی، گانا گلکن، گوجال (ہنزہ) میں واقع ناصر خسرو ماڈل اکیڈمی کے پہاڑی ماحول میں ریکارڈ کیا گیا جہاں فطرت، معصومیت اور حرکت کی توانائی اس کی دھنوں میں واضح محسوس ہوتی ہے، گانے کی فضا سامعین کو اپنے اندر کے معصوم اور آزاد وجود کی طرف لوٹنے کی دعوت دیتی ہے،پراجیکٹ کی کے وریشن معروف میوزک پروڈیوسر Zulfiqar Jabbar Khan (ایکسلفی) اور Sherry Khattak نے کی۔
Humnava نے پہلے سیزن کا پانچواں گانا سوے جاری کر دیا



















