سوات حملے کے منصوبہ سازوں، سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے، سلامتی کونسل

نیو یارک: ( ) سلامتی کونسل نے 2 اگست کو کبل میں پولیس سٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان سلامتی کونسل نے کہا دہشت گرد حملے میں کم از کم 16 پاکستانی شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوات حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

سلامتی کونسل کے اراکین متاثرین کے اہلِخانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے ہمدردی و تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان سلامتی کونسل نے کہا دہشت گردی بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔

بیان میں کہا گیا دہشتگردانہ کارروائیوں کے مرتکب، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تمام ممالک بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق حکومتِ پاکستان سے تعاون کریں۔