ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم فوری روک دی

لاہور :( ) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی۔

عدالت نے معاملے پر اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر ایل پی جی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

حکم جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل بابر مرتضیٰ خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیا۔