لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے پر قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ کو نوٹس سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ۔
پی سی بی نے کہا کھلاڑی کو مقررہ مدت کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،موصول ہونے والے موقف کا جائزہ لے کر آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پابندی ،کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور تمام کھلاڑیوں سے ضابطوں کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔
متنازع سوشل میڈیا پوسٹ پر فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس


















