افغانستان میں سرگرم ہزاروں دہشتگرد خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں،روس


بشکیک: (مشرق نیوز) روس نے کہاہے افغانستان میں سرگرم 18 سے 23 ہزاردہشتگرد خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

ایس سی او کے سلامتی کونسل سیکرٹریوں کے 21ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے افغانستان سے جڑے دہشتگردی و منشیات سمگلنگ کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاافغانستان میں 20 سے زائد شدت پسند گروہوں کے 18 سے 23 ہزار سرگرم جنگجو پورے خطے کی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ،طالبان داعش خراسان کےخلاف برسرپیکار تاہم اب بھی کئی شدت پسند گروہ طالبان کے مکمل کنٹرول سے باہر ہیں۔

سرگئی شوئیگو نے کہا افغانستان کی صورتحال خطے کی سلامتی کےلئے انتہائی اہم مسئلہ بن چکی، داعش خراسان کے تقریباً 3 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں،شام سے ایغور، تاجک اور ازبک جنگجووں کی بھی افغانستان میں آمد بڑھ رہی ہے،خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔