اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے دشمن معرکہ حق میں ملنے والا عبرتناک سبق رہتی دنیا تک نہیں بھولے گا،ایٹمی اثاثے جارحیت نہیں ،ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا10 مئی کو پوری قوم نے معرکہ حق کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی،عظیم فتح قومی یکجہتی ،اتحاد و اتفاق کا نتیجہ ،پوری قوم معرکے میں یک جان دو قالب رہی،پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا، اب 28 مئی کی آمد آمد، تاریخ دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی، پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک دفاعی اثاثہ رہے گا،ہمیشہ سوچ و قومی بیانیہ رہا ایٹمی پروگرام جارحیت نہیں دفاعی مقاصد کےلئے ہے، دنیا پاکستان کو ذمے دار ایٹمی طاقت کے طور پر جانتی ہے۔
وزیراعظم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے سائنسدانوں، سیاست دانوں، اداروں اور حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بھٹو شہید پروگرام کے بانی ،میرے قائد نواز شریف نے نکتہ انجام تک پہنچایا،تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،ایٹمی کے بعد اب معاشی طاقت بننا ہے ،مقصد کیلئے ٹیم کی صورت میں ملکر دن رات کوشاں ،نتائج آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں،دشوار گزار اور لمبا سفر ہے لیکن مشکلات،چیلنجز سے نمٹنے کا فیصلہ کر لینے والی قوموں کی کامیابی مقدر ہوتی ہے۔
شہبازشریف نے کہاخطے میں جنگ سے تمام معیشتوں کو مسائل کا سامنا فی الحال عارضی جنگ بندی ، پاکستان میں صورتحال خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر رہی ہے،ملک میںقطاریں نہیں لگیں اور سب نے ملکر صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کےلئے کام کیا۔
وزیراعظم نے دہشتگرد کو روکتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنےوالے ریلوے ملازم لیاقت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہادہشتگردی کےخلاف قربانیاں دینے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہدا کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
دریں اثنا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کم آمدن والے طبقے کےلئے سستے گھروں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ،بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاوسنگ شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے،بڑھتی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاو کی وجہ سے زرعی زمین پر دباو بڑھنے پرمناسب حکمت عملی اختیار کرنا ہوگا،ہاوسنگ کے شعبے میں تمام معاملات کو ڈیجیٹائز و آٹو میٹ کیا جائے تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے،ہاوسنگ سیکٹر میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلئے شعبے کو ضابطہ کار کے تحت لانا ضروری ہے،وزیراعظم نے اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز پرصوبوں کےساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کردی۔
دشمن معرکہ حق میں ملنے والا عبرتناک سبق رہنی دنیا تک نہیں بھولے گا،وزیراعظم


















