پیپلز پارٹی کے بغیر آئینی ترمیم،بجٹ پاس نہیں ہوسکتا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنادی،راجہ پرویز اشرف، سلیم مانڈی والا، شیری رحمن اور نوید قمر کمیٹی میں شامل ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا 28ویں ترمیم پر ردعمل تب دوں گا جب کوئی بات سامنے آئے، پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم، بجٹ پاس نہیں کرسکتے۔