اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس کے سیکرٹری مشتاق احمد نے کہامقدمات مقرر کرنے کا اختیار اے آئی کو منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے اے آئی پالیسی کے مطابق مقدمات مقرر کرے گی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہااے آئی سے مقدمات مقرر کرنے میں انسانی عمل دخل ختم ہو جائے گا،سپریم کورٹ مجموعی طور پر 35 سروسز فراہم کررہی ہے،بیشتر آن لائن ہیں،سمندرپار پاکستانیوں کا شکایت سیل میں فیڈ بیک بہت اچھا رہا۔
مقدمات مقرر کرنے کا اختیار اے آئی کو منتقل کیاجائےگا،سیکرٹری چیف جسٹس



















