واشنگٹن :(بیورورپورٹ) وائٹ ہاوس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنےوالا ملزم کیلیفورنیا کا رہائشی، یونیورسٹی گریجویٹ و سکول ٹیچر نکلا،شناخت 31 سالہ کول ٹامس کے نام سے ہوئی ۔
ملزم کیلٹیک یونیورسٹی کا گریجویٹ اورپیشے کے لحاظ سے استاد ہے، دسمبر2024 میں ٹیچرآف دی منتھ بھی قرار دیا گیا ،ملزم کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود نہیں ،حملہ آور نے دوران تفتیش اعتراف کیا اصل ہدف ڈونلڈ ٹرمپ ،انتظامیہ کے حکام کو نشانہ بنانے کا ارادہ تھا،سکیورٹی اداروں نے تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا۔
حملہ آور انعام یافتہ استاد نکلا، اصل ہدف ٹرمپ تھے،ملزم کاچونکا دینے والا اعتراف


















