ایرانی سپریم لیڈر شدید زخمی اور بے ہوش ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن (مشرق نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شدید زخمی اور بے ہوش ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کا ایران کے شہرقم میں علاج چل رہا ہے،یہ دعویٰ امریکہ اوراسرائیل کی انٹیلی جنس میمو میں سامنے آئی، ایرانی سپریم لیڈر روزمرہ کے معاملات چلانے کے قابل نہیں ہیں، وہ جنگ کے پہلے روز زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ کے پلوں پرایرانی حملوں کاخدشہ ہے جس کے پیش نظر سعودی عرب اوربحرین کو ملانے والا پل ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا،کنگ فہد کازوے کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کیا گیا،25 کلومیٹر طویل پل سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے۔