ٹی 20ورلڈکپ شیڈول کا اعلان، 15فروری کو پاک بھارت ٹاکرا


ممبئی:(مشرق نیوز)آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026کے شیڈول کا اعلان کر دیا ،ٹورنامنٹ 7فروری سے 8مارچ تک کھیلا جائے گا ،شیڈول کا اعلان ممبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں،میچز 7مقامات چنئی، نئی دہلی ،کولکتہ ، ممبئی، احمد آباد،کولمبو، کینڈی میں ہوں گے،ٹیموں کو4گروپس میں تقسیم کیا گیا ہرگروپ کی ٹاپ2،2 ٹیمیں سپر8مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 8مرحلے میں 8ٹیموں کو2گروپس میں تقسیم کیا گیا ،گروپس کی ٹاپ 2، 2ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی،پاکستان ،بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا 15فروری کو کولمبو میں ہوگا،پہلا سیمی فائنل 4مارچ کولکتہ،دوسرا سیمی فائنل5مارچ کو ممبئی میں ہوگا،پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا، فائنل کیلئے احمد آباد کو منتخب کیا گیاتاہم پاکستان کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔