پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا۔
پشاور پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاتمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کے پی میںنہ صرف صحافت بلکہ جمہوریت کے تمام ادارے مضبوط ، باقی صوبوں میں زبان پھسلنے والوں کی ویڈیو چلانے والے صحافیوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا ہے، بانی کی صحت پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا،کال دی تو کوئی نہیں روک سکتا، سب نے ملکر میرا ساتھ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا بنیادی حقوق میں قیدی کا علاج واضح ہے، کچھ رہنماوں نے آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا،میڈیا پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے کا طیارہ خریدنے پر خاموش ہے۔
پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ میں قید ہوکر رہ گیا، سہیل آفریدی



















