کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے موخر کر دئیے۔
او آئی سی سی آئی نے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کیے گئے بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے کی 29ویں لہر کے نتائج جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا مجموعی کاروباری اعتماد 9فیصد پوائنٹس کمی کے بعد مثبت 13فیصد رہ گیا،بڑی وجوہات میں مشرق وسطیٰ کشیدگی، بڑھتی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی چین میں رکاوٹیں، پالیسی غیر یقینی اور اقتصادی نمو کے خدشات شامل ہیں۔
کاروباری اداروں نے کہا موجودہ صورتحال نے سرمایہ کاری کے فیصلوں، پیداواری لاگت، خام مال کی دستیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو متاثر کیا ،شعبہ جاتی بنیادوں پر خدمات کے شعبے میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی، اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14فیصد رہ گیا۔
کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے موخر کر دئیے


















