راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر متنبہ کردیا۔
علیمہ خان نے سوال کیا آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟،پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں،بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، عمران کو تنہا کرناغیرقانونی و غیرآئینی ہے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا حکمراں اتنے خوفزدہ بشریٰ کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنی،پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ،بھائی سے ملنا آئینی حق ،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
پہلے عمران خان سے ملاقات پھر بجٹ پاس،علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ


















