لاہور(نمائندہ خصوصی)نئی تاریخ رقم ،میرا پیارا“پراجیکٹ ٹاپ فائیو اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پہلے20 عالمی منصوبوں میں شامل کرلیا گیا۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکرکیا ، تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویڑنری اقدامات کی بدولت پاکستان کے دو پراجیکٹس کواقوام متحدہ کی ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی نے ٹاپ لسٹ میں شامل کیا،مریم نوازکے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی”میرا پیارا“پراجیکٹ کودنیا کے ٹاپ فائیو جبکہ پنجاب کاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پراجیکٹس میں شامل کیا گیا۔
”میرا پیارا“ پراجیکٹ کی ٹیم کو ڈبلیو ایس آئی ایس کی طرف سے گلوبل چیمپئن قرار دیئے جانے پر شاباش دیتے ہوئے مریم نوازنے کہا عوامی خدمات کے معتبر فورم اقوام متحدہ کے تحت(WSIS) پرائزز ڈیجیٹل گورننس پر پنجاب کے دو پروگرام کا شامل کیا جانا اعزاز ہے۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی ”میرا پیارا“نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیسز نمٹا کر مثال قائم کی،”میرا پنجاب“سے بچوں کے استحصال آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا ”میرا پنجاب“ کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کی عالمی سطح پر اعتراف کا ثبوت ہے۔ گمشدہ افراد کے لئے میرا پیارا ایپ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص نمایاں ہوا۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی بدولت 77 ہزار سے زائد گمشدہ بچے بازیاب کرایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت حکومت نے 3 ہزار اسپیشل (معذور) بچوں کو بھی تلاش کر کے خاندانوں سے ملوایا۔
ڈبلیو ایس آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے تحت گمشدہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے 54 ہزار سے زائد کیسز پر کارروائی کی گئی۔ 77 ہزار سے زائد بچے خاندانوں سے ملوائے گئے جن میں تین ہزار اسپیشل بچے بھی شامل ہیں،چائلڈ بدسلوکی کیسز میں اب تک 3,830 ملزمان کو گرفتار کر کے 4,168مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔
”میرا پیارا“پراجیکٹ ٹاپ فائیو اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن 20 عالمی منصوبوں میں شامل


















