لورالائی:(نمائندہ مشرق) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے طبقاتی نظام تعلیم آئین و پاکستان کےساتھ بغاوت ہے۔
لورالائی میں’ ’بنو قابل“ تقریب سے خطاب کرتے ہوتے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ملک پر وڈیرے، جاگیرداروں، بیوروکریٹس کی حکومت رہی ہے، ملک بھر میں پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جو وڈیروں اور جاگیر دار حکمرانوں کی نااہلی ہے، نوجوانوں نے کبھی بھی امید کے دامن کو ہاتھ نہیں جانے دینا، ہمیشہ ظلم اور زیادتی کےخلاف لڑتے رہنا ہے، افراد، چہرے نہیں بلکہ نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا لورالائی ضلع میں 35 ہزار سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، لوگوں کو تعلیم دینے کی بجائے اہل بنا رہے ہیں، موٹرسائیکل چلانے والے بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں، یہاں جاگیر دار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے، ایران کےساتھ پٹرول، گیس کا معاہدہ کیوں نہیں کیا جاتا، گیس پائپ لائن چلے گی تو صنعت کا پہیہ چلے گا، بلوچستان کا علاقہ آج بھی گیس سے محروم ہے، ورچوئل پائپ لائن سے پورے بلوچستان کو گیس مل سکتی ہے، بلوچستان میں ماربل کی بڑی بڑی کانیں موجود ہیں۔
طبقاتی نظام تعلیم آئین و پاکستان کےساتھ بغاوت ہے:حافظ نعیم الرحمن


















