ن لیگ ،پیپلز پارٹی کے بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگ،پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے کہا اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی تو پتہ چلے گاآئی ایم ایف شرائط کتنی سخت ہیں۔

مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ حکام سے سوال کیا بجٹ کا کتنا حجم ہے؟ مجھے صدر زرداری نے کہا بجٹ کے اعدادوشمار دیں،وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا اگر ایسا ہے تو آپ خود ہی بجٹ پیش کردیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ن لیگ ،پیپلزپارٹی میں کچھ اہداف پر اختلاف ہے،جلد نمٹا لیں گے،ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق بجٹ کے حجم اور اہداف سے بے خبر رکھا گیا ، شیری رحمن نے کہا کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں دی گئیں، نئی قانون سازی کی خبریں افواہوں کے سوا کچھ نہیں۔