صرف اوور سٹے پرڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صرف اوور سٹے پر دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس آصف نے 4صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہاسفری پابندی کےلئے کسی جرم ، سکیورٹی خدشے یا ناقابل تردید ثبوت کا وجود ضروری ہے، بغیر جرم شہری کے بیرون ملک سفر،روزگار کے آئینی حق پر پابندی لگانے کا جواز نہیں،سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10، A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔