اسلام آباد:( ) حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافہ تجویز کیا ہے۔
اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی، افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15فی صد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
تنخواہوں میں 10 سے 15 اضافے کی تجویز


















