ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسروں کی بیرون ملک تعیناتی روکنے کا فیصلہ کالعدم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خفیہ ادارے کی رپورٹ پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسروں کی بیرون ملک تعیناتی روکنے کا فیصلہ کالعدم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی منظوری سے دوبارہ اشتہار جاری کرنا بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے 10 افسروں کی درخواستیں منظور کرلیں۔

26صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا عدالتی نظیریں موجود ہیں اگر کوئی انتظامی فیصلہ کسی ٹھوس مواد کے بغیر ہو تو وہ غیر معقول و من مانی تصور ہو گا،وزارت تجارت حکام خود مانتے انٹیلی جنس رپورٹ پوری نہیں پڑھی صرف "Not Suitable" کا ٹک لگا کر سکیورٹی کلیئرنس روک دی،عدالت کوپالیسی و سکیورٹی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔