بٹگرام:( مشرق نیوز) وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے پی ٹی آئی قیادت کو اپنے دور حکومت کے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
بٹگرام میں یومِ نجات جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاپی ٹی آئی اراکین اسمبلی حکومت کی بحالی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،پی ٹی آئی نے اپنے 13سالہ دور اقتدار میں عوام کو کرپشن ،لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام اراکین اسمبلی ،وزرا کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی حکومت کی بحالی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،امیر مقام


















