کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے 28 ویں ترمیم پرکسی مشاورت کی تردید کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا صوبے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح اور بار بار سامنے آیا ، سندھ کے عوام ،منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، صوبے کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں،سیاستدانوں کا کام نہیں لوگوں میں نفرت ،تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاوفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، شہر میں وفاقی ،صوبائی ادارے ملکر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے،حکومت کافرض ہے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے، ملک میں مہنگائی ،بےروزگاری عروج پر ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے، بجلی کے بل اتنے بڑھ چکے عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں، سوچ رہا تھا کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے۔
ٹرمپ نے ”ویٹو“ لفظ کی سرخ کیپ اوول آفس کی میز پر سجادی
امریکہ ،اسرائیل کا ایران پر مختصر و شدید حملوں کا منصوبہ تیار،فیصلہ جلد کروں گا، ٹرمپ
بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنے کی سازش ہے،متحدہ
مالیاتی اداروں ،اہم انفراسٹرکچر پر اے آئی اے کے ذریعے سائبرحملوں کاخطرہ
عمران خان کی صحت پر خبریں حوصلہ افزا نہیں،سخت تشویش ہے، بیرسٹر گوہر
نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد
بابا گرو نانک کاجنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
نوٹس ملنے کی تصدیق،جلد جواب دوں گا،چوہدری سالک
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور
ایبٹ آباد ، دریا خان میں ٹریفک حادثات ، 12 افراد جاں بحق ، 30 سے زائد زخمی


















