اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی حد 250 یونٹ کرنے پر کام شروع،پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2400 سے کم ہوکر 1680 ارب رہ گیا۔
سینٹ اجلاس میں ن لیگی اراکین بھاری بجلی کے بلوں پر اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ، عابد شیر نے علی نے کہا بجلی کمپنیوں کی چوری، نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کیا جائے ، 201 یونٹ بجلی استعمال کرنے والا صارف 400 یونٹ کا بل کیوں دے؟،یونٹ بڑھا کر آپ غریب عوام پر پرچے بنا دیتے،6 ماہ خون چوستے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا ڈیڑھ ماہ میں ریلیف ملنے کی توقع ،گردشی قرض کم ہو کر ایک ہزار 670 ارب رہ گیا ، اگلے 4 سال میں ڈیٹ سروس سرچارج ختم کرنا ہدف ہے، 200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز دینے کے معاملے کو ختم کرنے پر کام کررہے ہیں ،ہوسکتا ہے 200 یونٹس کو 250 یونٹس تک لے جائیں،200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ تک جاپہنچی،200 یونٹ سے نیچے تمام افراد کو رعایت دینا مناسب نہیں ،صاحب حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر یونٹ 200 سے کم کر لیتے اور رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ملک میں پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی حد 250 یونٹ کرنے پر کام شروع


















