سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مشرق نیوز) سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی آر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیراورپاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے جنرل (ر) عبدالوحیدکاکڑ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دلی تعزیت کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل اور ہمت دے۔

دوسری جانب صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔