اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے 10سال میں ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پاکستان میں ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ،جامع منصوبہ بندی، موثر پالیسیوں ،مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت ہے،سیاسی عدم استحکام ،پالیسیوں میں تبدیلیوں نے ملکی معاشی منصوبہ بندی کو متاثر کیا ، معاشی ترقی کےلئے ضروری پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھا جائے،برآمدات میں اضافے کےلئے مربوط ٹرانسپورٹ ،لاجسٹکس نظام ناگزیر ہے، سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں ، فضائی شعبے کے درمیان موثر رابطہ قائم کیے بغیر برآمدات میں مطلوبہ اضافہ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
10سال میں100 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنا ہوگا،احسن اقبال



















