میر رضا کیس، ورثا کا جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

کراچی (مشرق نیوز) میر رضا کیس میں ورثا نے جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کا انتظار ہے، ورثا سپریم میڈیکل بورڈکو مستردکرکے جے آئی ٹی بنانےکا مطالبہ دہرا رہے ہیں،یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پولیس قتل سے متعلق تفتیش کیوں نہیں کر رہی۔

جبران ناصر نے احمد بھر دے اورعلی شاز کے کردار کو مشکوک قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ میر رضا کے پارٹنر کو کیسے معلوم تھا کہ وہ واپس نہیں آئے گا، اگر انکوائری رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو جوڈیشل کمیشن کی کارروائی محض ڈرامہ ثابت ہوگی۔