اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،ویٹی کن نے بین المذاہب ہم آہنگی ،پرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ہولی سی کے سیکرٹری برائے تعلقات ریاست آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر کے درمیان ملاقات میں مکالمے، علاقائی و عالمی امن اور مختلف مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آرچ بشپ کا خیرمقدم کیا اور امن، بین المذاہب ہم آہنگی ،مکالمے کے فروغ میں کردار کو سراہا۔
آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان ثالثی، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے،اسحاق ڈار نے پوپ لیو چہاردہم کی جانب سے امن ، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کئے جانے والے اصولی مطالبات کو سراہااورفلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
افرادی قوت کی شدید کمی، NCCIA میں نئے سائبر پولیس تھانوں کا قیام سوالیہ نشان
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی غریبوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں:پروفیسر ڈاکٹر سید عمران الحسن شاہ
پولیس 6،6سال گواہ پیش نہیں کرتی، پھر کہتے ہیں عدلیہ خراب ہے:چیف جسٹس ہائیکورٹ
ایل پی جی کے سرکاری نرخوں اور مارکیٹ قیمتوں میں بڑا فرق، صارفین پریشان
حرمین شریفین کا تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی مشترکہ دینی فریضہ ہے: علماءکرام
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفی کمال
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہو سکا
اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرحراست دو افغان باشندے ہلاک
صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان شامل
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاوں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے



















