راولپنڈی:(بیورورپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے بشریٰ کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
بشریٰ کی 2023 میں دائر مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کےلئے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس امجد پرویز پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی،جسٹس امجد پرویز نے کہا ذاتی حیثیت میں بطور وکیل کیس میں پیش ہوتا رہا ہوں ،مناسب نہیں درخواست پر سماعت کا حصہ بنوں،عدالت نے درخواست دوسرے بنچ میں مقرر کرنے کیلئے رجسٹرار آفس کو بھجوا دی۔
ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے بشریٰ کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی



















