اسلام آباد پولیس کے افسروں ،اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد پولیس کے افسروں ،اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کااستعمال ممنوع،نئی پالیسی جاری کردی گئی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز ، تصاویر بنانے ،ذاتی تشہیر، شہرت یا گلیمرکےلئے یونیفارم کے استعمال پر سختی سے پابندی ، سرکاری گاڑیوں، دفاتر، نجی مقامات پریونیفارم میں ویڈیو بنانے پرکارروائی ہوگی ،اہلکار سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی سیاسی یا مذہبی نظریات کا اظہار نہیں کرسکیں گے۔