سہیل آفریدی انتظامی کے بعد سیاسی طور پر بھی فارغ ہوگئے،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا اعلان کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ، سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ اب سیاسی طور پر بھی ہوگئے۔

کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی کی کوئی تیاری ہی نہیں تھی،سہیل آفریدی کی اپنی پارٹی پررٹ ختم ،اپنی انتظامی ساکھ بھی کھودی،، ”ہمت ہے تو آجاو“ کہنے پر خیبرپختونخوا حکومت کو آگ لگ گئی،کوئی بھی تاریخ دے دیں، کوئی فرق نہیں پڑتا،پی ٹی آئی کا دہشتگردوں کےساتھ گٹھ جوڑ ہے، دہشتگردوں کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہیں، پولیس ،سکیورٹی فورسزکے اہلکار دہشتگردی کےخلاف قربانیاں دے رہے ،ڈنکے کی چوٹ پرکہتے ہیں دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، میں پاکستان کےلئے جان دینے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی یہ کہنے تک کو تیار نہیں، 13سال میں دہشت گردی ختم نہ ہو سکی تو ملنے والے پیسے کہاں خرچ ہوئے؟۔

وزیر اطلاعات نے کہاپی ٹی آئی سے رابطے رہتے ، سیاسی بہتری کی گنجائش ،گورنر راج پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا،جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، فلسطینی نمائندوں نے دل کھول کر وزیراعظم کی تقریر کو داد دی، فلسطینیوں کےلئے جذبات عملی طور پر سب کے سامنے ہیں، پاکستانی قوم فلسطینیوں کےساتھ جڑی ،پوری دنیا میں وزیر اعظم کی تقریر کو سراہا گیا۔

اختیار ولی نے کہا پی ٹی آئی نے بھاگنا ہی تھا تو پھر اعلانات کیوں کیے ، پی ٹی آئی اراکین اپنے ورکرز سے جھوٹ بولتے ہیں،27 ستمبر کےلئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ، عاطف خان، شہرام ترکئی نے خودکہا کال دینے والے غائب ہو جاتے ہیں۔