تمام رورل ہیلتھ سینٹرزمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل،ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ انہوںنے خصوصی اجلاس میں میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دےدی ۔

ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نوازکینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گوجرانوالہ میں 268بیڈ کانوازشریف مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا-لیہ میں میڈیکل کالج پراجیکٹ پررپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختلف شہروں کے ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدا رت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ،انسٹی ٹیوف آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سینٹر،سرگودھا کارڈیالوجی پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفکشن،ڈیزیز،پلاسٹ سرجری،جینیٹک،سرجیکل،آرتھوپیڈک انسٹی ٹیوٹ بنیں گے۔نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹواورانسٹی ٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بنیں گے ۔نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں الشفاءآئی ٹرسٹ ہسپتال اور100بیڈ کا جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نواز کو خصوصی اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر کے تمام رورل ہیلتھ سینٹر ز کو مریم نواز ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا اور دیہی علاقوں میں واقع مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا۔ اسی طرح دیہات کے مریم نوازہسپتالوں کی اوپی ڈی میں 52لاکھ 51ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم شہبازشریف کوا قوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسلسل چوتھی بار خطاب کا اعزاز ملنے پراظہار تشکر کیااور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہاوزیراعظم شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی اور مالی قربانیوں کو دنیا کے سامنے بخوبی اجاگر کیا ہے۔ اسی طرح وزیراعلی مریم نواز نے ڈی آئی خان چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔